کلرسیداں(نامہ نگار)آوارہ پالتو مویشیوں کی سڑکوں پر آزادانہ نقل و حمل سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات جنم لے رہے ہیں۔ گندم کی کٹائی ہے بعد سے کچھ لوگوں نے اپنے مویشی آزاد چھوڑ دیئے ہیں جو سارا دن روات کلر سیداں دھانگلی اور دوبیرن روڈ سمیت متعدد ذیلی سڑکوں پر پوری آزادی سے چہل قومی کرتے دکھائی دیتے ہیں ان کی نقل و حمل سے روزانہ ٹریفک حادثات جنم لے رہے ہیں شہریوں نے آوارہ مویشیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔