حضرو (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ نون اٹک کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اٹک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو شیخ افتاب احمد وفاقی کابینہ میں شامل کر کے اٹک کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف شیخ افتاب احمد جیسے وفادار سیاسی ورکر کو وفاقی کابینہ میں شامل کر کے اٹک میں تعمیر ترقی کے نئے دور کا اغاز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی یعقوب خان نے کہا کہ ضلع اٹک پاسماندہ ضلع ہے اس لیے ضروری ہے کہ شیخ افتاب کو وفاقی میں شامل کیا جائے تاکہ اٹک کی پاسماندگی ختم ہونے میں مدد ملے اور مسلم لیگ نون کی قوت میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ شیخ افتاب احمد اٹک میں ترقیاتی کاموں کے ہیرو ہیں انہوں نے بطور وفاقی وزیر اٹک کے دور دراز علاقوں کو بجلی سوئی گیس اور کارپٹ سڑکیں منظور کروائی تھیں۔
شہباز شریف اٹک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں،حاجی یعقوب
Jul 06, 2024