ضلع اٹک میں بھی جے یو آئی کی  رکن سازی مہم زور و شور سے جاری 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)جے یو آئی ضلع اٹک کے ناظم انتخابات محمد قاسم خان وردگ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی جے یو آئی کی رکن سازی مہم زور و شور سے جاری  ہے  اور اب تک ضلع بھر میں ہزاروں افراد جے یو آئی کے مشن نظریہ اور اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور ضلع کے ہر دیہات ،قصبہ ،شہر ، یوسیز اور تحصیلوں میں جے یو آئی کے نامزد نظما انتخابات ضلع بھر میں  جے یو آئی کی دعوت کو لے کر علما ،وکلا، ڈاکٹرز ، مزدورو ں، کسانوں ،خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر مکتبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں اور حالیہ دنون میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکتبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رکن سازی مہم کے دورا ن باقاعدہ طور پر رکنیت فارم پر کرکے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ قاسم خان وردگ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلع اٹک کے معاونین ناظم انتخابا ت مفتی امیر زمان حقانی ،مولانا محمد مسعود اختر ضیا ،مو لانا  سجاد حسین حیدری اور اٹک کی تمام چھ تحصیلوں کے نظما مولانا ضیا المحسن ،مولانا حسنین معاویہ ،مولا نا عبداللطیف ،مفتی محمد الیاس، ملک شاہد صدا قت ،اسد ضیا کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن