گوجرخان (نامہ نگار) سنی جماعت پاکستان کے سربراہ مفتی مختار علی رضوی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پوری ملت اسلامیہ یکجان ہے اوراس حوالہ سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائیگااس سال7 ستمبر 2024 کو یوم ختم نبوت کوگولڈن جوبلی کے طور پر منایا جائیگاان خیالات کااظہار مفتی مختار علی رضوی نے یومِ ختم نبوت منانے کے حوالہ سے مرکز اہلسنت جامع مسجد سیرانی ہاؤسنگ اسکیم 1گوجرخان میں منعقدہ مشاور تی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے رہنما نورالمصطفیٰ نورانی، خلیفہ محمد یونس قریشی،ملاں منظور احمد رومی، حافظ محمد رمضان نقشبندی،قاری محمد عدنان رضوی،سردار ھاشم خا ن دھمیال سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام اور کارکنان موجود تھے،انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 2024 کو ختم نبوت قراردادکی منظور ی کو پچاس سال پور ے ہوجانے پر اس سال یوم ختم نبوت پورے جو ش و خروش سے منایا جائے گا گوجر خان میں تاریخ سا ز ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں کے رہنما خطاب کرینگے۔
عقیدہ ختم نبوت کے اتحفظ کیلئے پوری ملت اسلامیہ یکجان ،مفتی مختار علی رضوی
Jul 06, 2024