حضرو (نمائندہ نوائے وقت)بیٹ تھری فقیر آباد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پرختی سے عمل پیرا ہے اور قیمتی شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ سید احمد جواد شاہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے احکامات کی روشنی میں DIG نارتھ اشفاق احمد کی ہدایت اور سیکٹر کمانڈار نارتھ ون سید احمد جواد شاہ کی زیر سر پرستی میں ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر سختی سے نافذ العمل ہے۔ تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیبیٹ تھری فقیر آباد محمد یونس خان نیازی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کے تحت تمام مال بردار گاڑیوں سے اضافی وزن اور غیر قانونی اضافی ٹائر (ایکسل ) اتراؤنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔تا کہ ملک کی قیمتی شاہراہوں کو نقصان سے بچایا جا سکے اس سلسلہ میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ون سید احمد جواد شاہ کا کہنا ہے کے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر بلا تفریق سختی سے عمل درآمد ہورہا ہے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پرسختی سے عمل پیرا ہیں اور قیمتی شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیج ہے عوامی حلقوں نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہا!
بیٹ تھری فقیر آباد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پرختی سے عمل پیرا ہے،سید احمد جواد شاہ
Jul 06, 2024