مری(بیورو رپورٹ) مری میں پارکنگ کے مسائل اور گورنمنٹ کی ناقص پلاننگ گرمائی سیزن ہو یا سرمائی مری ہمیشہ سے جہاں آل پاکستان کی عوام کا پسندیدہ گرمائی مقام رہا ہے وہاں بریٹش راج کے بعد اس میں بے ہنگم ڈویلپمنٹ جاری رہی یہاں تک کہ اب مری شہر اور اس کے گردونواح میں دلکشی ختم ہو چکی ہے حہاں اگر سیاح اس سے متاثر ہوتے ہیں تو مری کے مقامی افراد پورا سال اس کمی سے شدید متاثر ہو تے ہیں تمام جگہ مالکی منوائی جاتی ہے اور جہاں راستو ں سے گزرنے کے پابندیاں ہیں تو وہاں لوکلز کیلئے رو زمرہ کے معاملات کیلئے شہر آنے پر پارکنگ میسر نہیں یہاں تک کے مال کے گردونواح میں پارکنگ فیس لی جا رہی ہے اور موٹربائیک کی 100 سے پارکنگ شرو ع ہوتی ہے اور اگر بتایا جاتا ہے لوکل ہیں تو بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے معمول بن جاتے ہیں عوا می حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،ڈی جی کنٹو نمنٹ ،کمشنر راولپنڈ ی، ڈی سی مری، اے سی مری،ٹریفک پو لیس سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو فلفور حل کیا جائے کوئی بھی روڈ راستہ بیریر لگا کر بند کرنا نہ کہ شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقی تنزلی بھی ہیجہاں مری میں ڈویلپمنٹ کیلئے آپریشن کیئے جا رہے ہیں وہاں ایسے تمام پارکنگ بیرئرز کو بھی فلفور ختم کیا جائے۔
مری میں پارکنگ کے مسائل اور گورنمنٹ کی ناقص پلاننگ
Jul 06, 2024