تربیلا(نامہ نگار) آج ہونے والے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسہ کے حوالے سے انصاف ہاوس عیسی غازی میں اجلاس کا انعقاد، مشاورتی اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی ملک عدیل اقبال اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔6 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرینگے وفاقی حکومت ظلم و زیادتی کر رہی ہے۔ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان تفصیلات کے مطابق 6 جولائی بروز ہفتہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ میں شرکت کے حوالے سے انصاف ہاوس عیسی غازی میں پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک عدیل اقبال اعوان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مقامی قیادت و کارکنان نے بڑء تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز ہفتہ 3 بجے جلسہ میں شرکت کے لئے غازی انصاف ہاوس سے جلوس روانہ ہو گا۔ ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے کہا کہ کارکنان زیادہ سے زیادہ اس جلسہ میں شرکت کریں۔ اور محبوب و ملک کے مقبول لیڈر عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کریں ۔ ہماری جدوجہد بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔