مری (نمائندہ خصوصی)ملکہ کوہسار مری میں سیزن کے آغاز ہی سے ملک بھر سے بیکاریوں نے مری کا رخ کر رکھا ہے اور مری کے مختلف علاقے ان کی محفوظ اماجگاہ بنے رہتے ہیں ان بھکاریوں نے مری کے مختلف علاقوں میں مختلف فلیٹس بھی کرائے پر لے رکھے ہیں اور اپنی تمام اہل و عیال کے ساتھ مال روڈ مری اور دیگر علاقوں میں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو شدید راستہ کرنے کے ساتھ تنگ بھی کرتے ہیں اور یہ پیشہ ور بھکاری مری کی سیاحت پر انتہائی برے اثرات مرتب کر رہے ہیں شام ڈھلتے ہی مال روڈ مری میں مختلف بیکری فیملیز اپنے بال بچوں سمیت نکل اتے ہیں اور سیاحوں کو تنگ کرتے ہیں ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جس کی وجہ سے سیاحت کے ساتھ ملک بھر سے انے والے سیاحوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان بھکاریوں نئے مال روڈ مری کشمیر پوائنٹ بینک روڈ ال روڈ کلڈنہ روڈ اور مختلف علاقے بانڈ رکھے ہیں جہاں یہ بھیک مانگتے نظر اتے ہیں اور سیزن ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں واپس لوٹ جاتے ہیں ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ مال روڈ مری اور دیگر علاقوں سے ان بھکاریوں کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ سیاح سکون سے مری کی سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔
سیزن کے آغاز ہی سے ملک بھر سے بیکاریوں نے مری کا رخ کرلیا
Jul 06, 2024