قوم تھوڑا صبر کرے، حکومت ریلیف فراہم کرے گی،شیخ آفتاب

Jul 06, 2024

    حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ قوم تھوڑا صبر کرے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی مسلم لیگ نون پر جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں قوم کو جلد ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ حاجی احسان خان طلال اشرف بٹ بھی موجود تھے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت اس وقت ملک کو بحرانوں  سے نکالنے کے لیے دن رات کو قوم ساتھ دے جلد حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو ریلیف دیا ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کیا لیکن سابقہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک وقوم کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں