گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، اندرون شہر نالو ں کی صفائی نہ ہونے کے باعث ذرا سی بارش سے ہر طرف جل تھل ہو جاتا ہے حیاتسر روڈ، شاپنگ سنٹر، بڑکی جدید روڈ ودیگر علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگتے ہیںبارش کا پانی لوگوں کے گھروں اوردوکانوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے انہیں مالی نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالہ سے شہریوں نے کہا ہے کہ متعدد باربلدیہ کو آگاہ کیا گیا کہ نالوں کی صفائی کا عمل شروع کیا جائے اب مون سون کاسلسلہ بھی شروع ہے مگراس طرف کوئی توجہ نہ کی گئی گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شاپنگ سنٹر کے دوکانداروں کیلئے مسائل کا باعث بن گئی بارش نالوں کا پانی دوکانوں میں داخل ہوگیا جس سے انہیں مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔