بوچھال کلاں(نامہ نگار)تنظیم الاخوان پاکستان کے سربراہ امیر عبدالقدیرا عوان نے بتایا کہ 'اسوہ رسول ؐ پر عمل کر کے ہم ہجوم سے ایک امت اور قوم کی صورت بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ بحثیت مجموعی تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی زندگی کو ان اصولوں پر لے ائیں گے جن کی تعلیم آپ ؐ نے دی ہے اور یہ اقرار بندہ مومن کے دعوی ایمانی کو عمل تک لے جاتا ہے اور اسوہ رسولؐ پر عمل امت محمد رسول اللہ کو ایک مقام پر لا کھڑا کرتا ہے آج کی گھریلو زندگی اور معاشرے کی زندگی میں ہمیں اقرار سے لے کر عمل تک کے سفر کو اختیار کرنے کے لیے قلوب کی اصلاح اور ان برکات کا اصول لازم و ملزوم ہے جو سینہ بہ سینہ آرہی ہیں معاشرے کی گرد اللہ اللہ کی تکرار سے ہی صاف ہوگی اس طرح حصول رزق کے لیے جو جائز وسائل اختیار کرتا ہے چاہے تھوڑا ہی ملے لیکن اس کا دل مطمئن ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جکرانڈا کلب ڈی ایچ اے ایکس سروس مین و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔