مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے کلو اور دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے، دو ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی۔

ادھر تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی۔

جامشورو اور میرپورخاص میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

میرپورخاص سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایران سے ٹماٹر پہنچ جائے گا، اُمید ہے ٹماٹر کے نرخ کم ہوں گے۔

علاوہ ازیں  پشاور میں  بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن