پولیس نے شاہ محمودقریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروادیا

 تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جمع کروا دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلائو گھیرا ئوکے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ، چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے ۔چالان میں شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائدکیا گیا ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے ۔واضح رہے کہ جلا ئوگھیرائو کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف شادمان پولیس نے درج کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن