اسرائیل نےغزہ کیلئے امدادی سامان لے جانیوالے آئرلینڈ کے بحری جہاز ریچل کوری کے امدادی کارکنوں کو ڈیپورٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

Jun 06, 2010 | 16:47

سفیر یاؤ جنگ
اسرائیلی وزات داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بحری جہاز پر موجود انیس امدادی کارکنوں نے اپنے ملکوں کو ڈیپورٹ کیے جانے پر رضامندی ظاہر کی ہے ، جس کے بعد ان کی واپسی کا عمل  شروع کردیا ہے۔  غزہ کیلئے امدادی سامان لیجانے والے آئرلینڈ کے بحری جہاز ریچل کوری کو اسرائیلی بحریہ نے قبضے میں لے کراشدود کی بندرگاہ پر لنگرانداز کردیا تھا ۔ اسرائیل کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا کے بعد ریچل کوری امدادی بحری جہاز پر قبضے کے خلاف دنیا بھرمیں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ ادھر استنبول کے تاکسم سکوائر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں ترک باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ترکی کے بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے میں بیس امدادی کارکن جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مزیدخبریں