وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی ایف سی ، ڈی جی کوسٹ گارڈ  اور پاک بحریہ کے حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں سمندری طوفان سے متاثرہ شہریوں کی مدد کےلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

Jun 06, 2010 | 17:12

سفیر یاؤ جنگ
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے آج ڈائریکٹرجنرل کوسٹ گارڈ ، آئی جی ایف سی ، پاک نیوی کے حکام اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ جنرل ندیم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔ وزیرداخلہ نے ان ادارواں کے سربراہان کو کراچی اورگوادر میں سمندری طوفان پیٹ سے متاثرہونے والے افراد کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ ادھر رحمان ملک کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیاگیا ہے جہاں پر ایک کوآرڈینیٹر تعینات کیا جائے گا جوطوفان کی تمام صورتحال کو چوبیس گھنٹے مانیٹرکرے گا۔
مزیدخبریں