عطاء آباد جھیل میں پانی کا اخراج کم ہوکرچارہزارچارسوتیس کیوسک ہوگیا ، موسم صاف ہونے پر آج گلیشیئر پگھلنے سے پانی کی آمد اور اخراج میں اضافے کا امکان ہے۔

قدرتی طورپرمعرض وجود میں آنیوالی  ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں اس وقت پانی کی آمد تین ہزارنوسو کیوسک ہے جبکہ سپل وے کے راستے میں پتھریلی زمین اورچٹانیں آنے سے پانی کا پریشر اوراخراج بھی کم ہو کرچارہزارچار سو تیس کیوسک ہوگیا ہے ۔ وادی ہنزہ میں آج موسم بالکل صاف ہے جس کے باعث گلیشیئردوبارہ پگھل سکتے ہیں اوراس سے جھیل میں پانی کی آمد اوراخراج  بڑھنے کا امکان ہے ۔ ادھرہنزہ نگرکا علاقہ حسینی مکمل طورپرپانی کی زد میں ہے جس کے باعث وہاں تاحال ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ آبادی کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے ۔ موسم صاف ہونے پرہیلی سروس بھی بحال ہوچکی ہے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ آج ہنزہ سے گلگت تک ٹریفک بحال ہے ۔ ادھرگلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان بھی آج وزیراعلٰی مہدی شاہ کے ہمراہ متاثرہ علاقوں اور متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن