روس کےنائب وزیراعظم سرگئی ایونوو نے کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام کیلئے عالمی برادری مزید سماجی اور معاشی امداد مہیا کرے۔

Jun 06, 2010 | 17:25

سفیر یاؤ جنگ
سنگاپور میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی ایوانوو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فوج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسے اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کیلئے بین الاقوامی ڈونرز اس کی امداد میں بھی مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی سماجی اور معاشی امداد نہ کی گئی تو ملک میں اتحادی فوج کی تمام ترموجودگی بے سود ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ایساف کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کررہا ہے ، تاہم کوئی بھی روسی فوجی افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔
مزیدخبریں