فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں اٹلی کی فرانسسکا شیاوون نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شیاوون نے پہلےسیٹ میں اپنی سٹوسر کے خلاف چھ چار سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم یہ سیٹ بھی فرانسسکا شیاوون نے ٹائی بریک پر سات چھ سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کے فائنل میں آج سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ سویڈن کے روبن سوڈرلنگ سے ہو گا۔ چار مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال گذشتہ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں روبن سوڈرلنگ سے شکست کھا گئے تھے۔