سپین کے ڈینی پیڈروسا نے موٹو جی پی موٹر سائیکل چیمپئن شپ کی اٹلی گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی، دفاعی چیمپئن ویلنٹینو روزی حادثے کا شکار ہو گئے۔

اٹلی کے موگیلو سرکٹ پر ہونے والی ریس میں ہونڈا رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے ایک منٹ اور اڑتالیس اعشاریہ آٹھ ایک نو سیکنڈز کے بہترین وقت کے ساتھ تیز ترین چکر مکمل کیا۔ سپین ہی کے یاماہا رائیڈر جارج لورینزو ایک منٹ اور اڑتالیس اعشاریہ نو نو چھ سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے کیسی سٹونر تیسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن ویلنٹینو روزی ریس کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد ویلنیٹیو کی ٹائٹل کی دوڑ میں رہنے کی امیدیں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن