محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھاربارش جاری رہے گی جس سے کئی مقامات پربرساتی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے، جبکہ پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفقے وفقے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے ملک کے بڑے شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل اس طرح ہے۔ اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی بائیس، لاہور چھبیس ، پشاور اکیس، کوئٹہ چودہ ، گلگت نو، مظفرآباد سترہ ، مری چودہ ، ملتان ستائیس اور فیصل آباد کا کم سے کم درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔