پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں غذائی اشیاء،ادویات پینے کا صاف پانی اور بسترشامل ہیں جبکہ سندھ کے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ اوربدین کے متاثرین کے لیے زمینی راستے سے پاک بحریہ کی طرف سے امدادی اشیاء کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ پاک بحریہ نے متاثرین کی مدد کے لیے کراچی میں شاہراہ فیصل پر امدادی کیمپ بھی قائم کردیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی اضلاع کے لیے امدادی سامان لیکر پاک بحریہ کا دوسرا جہاز کل جیونی روانہ ہوگا ۔ متاثرین کے لیے پاکستان رینجرز، سندھ پولیس کی جانب سے بھی ابراہیم حیدری اور چشمہ گوٹھ کراچی کی ساحلی بستیوں میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔