عراق میں خودکش کار بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک  اور بارہ زخمی ہوگئے۔

Jun 06, 2010 | 19:10

سفیر یاؤ جنگ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارلحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے امل میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی پولیس سٹیشن سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پرمامور چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق مارچ میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے ملک کے مختلف علاقوں میں حملوں میں تیزی آئی ہے۔
مزیدخبریں