ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی سفیر کوصوبہ پنجاب میں تعلیم ،صحت اورشہری سہولتوں میں اضافے کیلئے حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چینی سفیرلوژائو ہوئی نےکہا کہ پاک چین دوستی اورسماجی اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا۔ چینی سفیرلوژائو ہوئی نے کہا کہ چین کے عوام صوبہ پنجاب کے عوام کے جذبات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔