جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف سری گھاٹ مدینہ مسجد حیدرآباد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Jun 06, 2010 | 19:38

سفیر یاؤ جنگ
ریلی کے شرکاء محمد حسان، ڈاکٹر یونس دانش، ابراہیم شیخ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخی کے مرتکب ممالک سے اپنے سفیرواپس بلا کران کے ممالک کے سفیروں کوملک بدرکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگراسلام دشمن قوتوں نے اپنا  رویہ درست نہ کیا تو عظمت مصطفی کے لئے مسلمان سروں پرکفن باندھ کر نکل کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باطل قوتیں ایک طے شدہ منصوبے کے تحت  دوارب سے زائد مسلمانوں کے دینی جذبات سے کھیل رہی ہیں، کوئی مسلمان گستاخانہ خاکوں کو برداشت نہیں کرسکتا جبکہ نبی کریم کے دامن میں ہی مسلمانوں کی فلاح ونجات ہے۔ دوسری جانب  امداد لے جانے والے قافلے پراسرائیلی جارحیت اوردہشت گردی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔  
مزیدخبریں