تحریک طالبان پاکستان اورالقاعدہ پاکستان کے دشمن اوردرندے ہیں، پی این ایس مہران حملے کے بعد اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کررکھا ہے۔ رحمان ملک

قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اسے اچھا نہیں سمجھتا، ہم نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملک کے تمام ہوائی اڈے بالکل محفوظ ہیں تاہم سکیورٹی کے تناظر میں مشکوک افراد کے خلاف چھان بین کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہران بیس حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم کسی بھی نتیجے تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی ایجنسیاں یہ نہ سمجھیں کہ ہم سورہے ہیں جبکہ الیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے مولانا عبدالغفورحیدری کو سینیٹ میں حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن