کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے پہلے روزشدید اتارچڑھاؤ رہا اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارتین سو کی سطح عبور کرنے کے بعد بارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Jun 06, 2011 | 14:16

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور انڈیکس پچانوے پوائنٹس گرکر بارہ ہزار ایک سو پچاس پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو پچاسی پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں مدد دی تاہم یہ تبدیلی دیرپا ثابت نہ ہوئی اور انرجی ، ریفائنریز اور بینکس میں شیئیرز کی فروخت نے تیزی کو مندی میں بدل دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار دو سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم نو کروڑ اٹھاون لاکھ شیئرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے فوجی اور ڈی جی خان سیمنٹ میں نمایاں سودے ہوئے۔
مزیدخبریں