صدرآصف زرداری شنگھائی تعاون تنظيم کے سربراہ اجلاس ميں شرکت کيلئے بيجنگ پہنچ گئے۔

بيجنگ کيپيٹل انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر چين کی نائب وزيرخارجہ فوينگ، پاکستان کے سفير مسعود خان، سفارت خانے کے اعلیٰ حکام اور چينی وزارت خارجہ کے عہديداران نے صدر آصف زرداری کا استقبال کيا.دوروزہ ايس سی او سربراہ اجلاس آج بيجنگ ميں شروع ہوگا. صدرآصف علی زرداری اجلاس ميں پاکستان کی نمائندگی کريں گے.صدارتی ترجمان کے مطابق صدرمملکت شنگھائی تعاون تنظيم کے اجلاس ميں پاکستان کی مکمل رکنيت کے حصول پر زور ديں گے، صدر چينی قيادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت تمام شعبوں ميں مزید تعاون پر تبادلہ خيال بھی کريں گے.

ای پیپر دی نیشن