اسلام آباد نادراہیڈ کوارٹرمیں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کام نقب زنی کرنا ہے پنجاب حکومت نے اربوں روپے لیپ ٹاپ اور تندوروں میں جھونک دیے ہیں لیکن پنجاب صوبے دس بلین روپے کے بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ ابھی تک شروع نہیں ہوئے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد لاہور جاکر شریف برادران کے خلاف کرپشن کا اسکینڈل منظر عام پرلائیں گئے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف روزانہ کوئی نیاڈرامہ کرکے نوازشریف کی ساکھ بھی خراب کررہے ہیں، مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میاں برادران لشکرجھنگوی اورکالعدم تنظیموں سے تعلقات ختم کرکے جمہوریت کی بقاء کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اورایوان میں ہلڑبازی سے ماحول کوخراب نہ کریں۔ رحمان ملک نے تقریب کے دوران قبائلی علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے فاٹا کے پارلیمنٹیرین کونادرا کے تعاون سے پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم گیلانی قبائلی علاقوں میں بہت جلد ترقیاتی منصوبے بھی شروع کرائیں گے۔