پاکستان کے پاس ڈرون طيارے گرانے کی صلاحيت موجود ہے ، قبائلی علاقوں ميں بے گناہ اور معصوم بچے مررہے ہيں۔ معروف ايٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدير خان

.ايٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدير خان لاہور ڈسٹرکٹ بار ميں وکلاء سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے وکلاء نے ہميشہ انقلاب کا آغاز کيا ليکن جج کو جوتا مارنے جيسے واقعات سے دکھ ہوتا ہے لیکن کبھی کسی سائنسدان نے لوڈشيڈنگ کے معاملے پر کسی وزير کو جوتا نہيں مارا۔ڈاکٹر عبدالقدير خان کا کہنا تھا کہ مياں نوازشریف ایک شريف اور اچھے انسان ہيں ليکن جہاں سوچ سے اختلاف ہوتا ہے تو وہ ان کے حوالے سے بھی بات کرتے ہيں۔
جناح ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ چار برس کے دوران حالات بدترین ہوگئے ہیں اور ملک تاریخ کے مشکل ترین دوراہے پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے اگر وہ ارادہ کر لیں تو ووٹ کے ذریعے ہر کسی کا تختہ اُلٹ سکتے ہیں۔۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ملک کا مشکلات سے نکالنے کے لیے عوام کو آواز دیں گے۔جناح ہسپتال انتظامیہ نے پی سی ار لیب کو ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام سے منسوب کردیا۔

ای پیپر دی نیشن