چکوال: گھریلو جھگڑے پر بھائی، بھابھی، 3 بھتیجیوں، بھتیجے کو قتل کر دیا

Jun 06, 2012

سفیر یاؤ جنگ
چکوال (نامہ نگار) قصبہ پیروال میں دیورانی اور جیٹھانی میں لڑائی پر فائرنگ کر کے سگے بھائی، اُس کی بیوی، اُس کی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کر دیا جبکہ ساتواں بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم محمد شعیب نے اچانک اُٹھ کر اپنے ساتھ ہی ایک ہی مکان میں رہائش پذیر سوتے ہوئے بڑے بھائی محمد دوریز، اُس کی بیوی تسلیم اختر، 26 سالہ بیٹی شمائلہ نورین، 18 سالہ نائلہ نورین، 12 سالہ اُم ثنائ، 14 سال کے بیٹے شفیق الرحمن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ وجہ تنازعہ دونوں بھائیوں کی خواتین کے درمیان صبح کا جھگڑا ہوا تھا ۔ ملزم موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈی پی او چکوال کاشف مشتاق کانجو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں مقتولین کے رشتہ داروں کو یقین دلایا کہ تمام علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزیدخبریں