ڈرون حملے نہ روکنا وفاقی حکومت کی کمزوری ہوگی: پرویز خٹک

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے وفاقی حکومت سے ورکنگ ریلیشن شپ رکھیں گے۔ ڈرون حملے نہ روکے گئے تو وفای حکومت کی کمزوری ہو گی۔ امن قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ خیبرپی کے کابینہ اگلے ہفتے حلف اٹھائے گی۔ عوام 5 روز میں تبدیلی محسوس کریں گے۔ پندرہ روز میں سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کے آثار رونما ہونے شروع ہو جائیں گے۔ شہر میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔ سرکاری ادارے 15 دنوں میں اپنا قبلہ درست کریں۔ انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی نے ایم پی اے فرید خان کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ اہلخانہ کو پلاٹ اور 50 لاکھ روپے جبکہ زخمی شاہنواز کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...