سکیورٹی سخت، ایوان صدر کے گرد ٹرپل ون بریگیڈ موجود رہی، ہیلی کاپٹر سے نگرانی

Jun 06, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے‘ پولیس کے ساڑھے 3 ہزار افسراوراہلکار تعینات تھے‘ ایوان صدر کی سکیورٹی کےلئے تعینات ٹرپل ون بریگیڈ کے سکیورٹی اسٹاف کے علاوہ پہلا سکیورٹی حصار آپریشنل پولیس ‘ دوسرا ایف سی اور رینجرز تیسرا سکیورٹی حصار سکیورٹی ڈویژن پولیس کا رکھا گیا‘ ہیلی کاپٹرزسے فضائی نگرانی کی جاتی رہی‘ سیکیورٹی پلان کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے مہمانوں کے واپس جانے تک ریڈ زون میں عام ٹریفک اور افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزیدخبریں