جنگ مسائل کا حل نہیں، پاکستانی طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں : افغان سفیر

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں افغان سفیر عمر داﺅدزئی نے کہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، پاکستانی طالبان سے بات چیت کا عمل ڈرون حملہ میں طالبان رہنما کی ہلاکت کے باوجود جاری رہنا چاہئے، وہ بدھ کی شام ایوان صدر میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ افغان سفیر نے پاکستانی حکومت اور پاکستانی طالبان کے درمیان اگر بات چیت ہوئی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہو گی کیونکہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی، ہمیشہ مسائل مذاکرات کے ذریعہ ہی حل ہوتے ہیں۔ افغان سفیر نے ایک سوال پر کہا کہ امریکی ڈرون حملہ سے امن کا یہ عمل رکنا نہیں چاہئے، اس کو آگے بڑھنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...