اتامیرات (اے ایف پی) ترکمانستان، افغانستان اور تاجکستان کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کے منصوبے کا گذشتہ روز یہاں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ترکمانستان کے دارالحکومت سے ایک ہزار کلو میٹر دور قصبے میرات میں منعقدہ تقریب میں افغان صدر حامد کرزئی تاجک صدر امام علی رحمان اور ترکمانستان کے صدر گور بنگلی برویمنی میروف نے شرکت کی۔ اس وقت تینوں ممالک کے درمیان صرف سڑک کا راستہ ہے۔ افغان صدر کرزئی نے ریلوے لائن کی تعمیر کے افتتاح کو تاریخی واقعہ قرار دیا۔ توقع ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبے کے لئے مالی امداد فراہم کرے گا۔