اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کےلئے نیا بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ ایک روز قبل پہلے بنچ کے ایک رکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی۔ نیا بنچ جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس انوارالحق قریشی پر مشتمل ہے ۔ 2رکنی بنچ مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت آج جمعرات کو کریگا۔