لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی و سیاسی رہنماﺅںنے میانمار میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے بدھ مت دہشت گردوں کو بھارت سرکار اور دیگر اسلام دشمن قوتوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ حکمران قتل عام کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک دعوت توحید کے کنوینئر میاں محمد جمیل، تحریک حرمت رسول کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینئر مولانا محمد شمشاد احمد سلفی، امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم اور پاکستان واٹر موومنٹ کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ خالد ولید نے کیا۔