حافظ سعید کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں‘ پاکستانی عوام نے مینڈیٹ نوازشریف کو دیا ہے : بھارت

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق امیر جماعت الدعوة حافظ سعید کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی غیر سرکاری شخص کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں نہ اس پر رد عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو ان کی حمایت کا مینڈیٹ دیا ہے ۔حافظ سعید کو نہیں دیا ۔نوازشریف کی قیادت میں نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانا متمنی ہیں ۔نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بجائے اس کے کسی غیر سرکاری شخص کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا جائے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نو منتخب پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام تنازعات کے پرامن حل اور تعلقات کی بحالی کے لئے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کا بیان پاکستانی حکومت کی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتا،پاکستانی قوم نے حافظ سعید کو نہیں ،میاں نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن