نوازشریف عوام خصوصاً محنت کش طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں: خورشید احمد

لاہور (سیف اللہ سپرا) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے نوازشریف کو بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں محنت کشوں کی طرف سے ان کے وزیراعظم بننے اور ایوان میں ان کی پہلی تقریر کا زبردست خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں لیکن ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جلد خاتمے کے لئے بند پاور ہاﺅسز کو گیس مہیا کرکے عوام کو بجلی فراہم کی جائے، محکمہ بجلی میں سیاسی مداخلت بند کی جائے، بجلی بند کرنے اور بجلی تقسیم کرنے کی تمام کمپنیاں واپڈا کے حوالے کی جائیں۔ اس کے علاوہ بند کارخانوں کو چالو کیا جائے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ نوجوان مزدور اور محنت کش طبقہ فاقہ کشی سے بچ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔ قبل ازیں انہوں نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ خورشید احمد نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیا لہٰذا میاں نوازشریف عوام خصوصاً محنت کش طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور مزدوروں کی بہبود کے لئے مروجہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، بجٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے، سرکاری و نیم سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور بڑھاپے کی پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ اولڈ ایج بینیفٹ کے نام سے ملنے والی پنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...