صدر سے گورنر گلگت بلتستان، کئی ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنروں کی ملاقاتیں

Jun 06, 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ معتبر ذرائع کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو علاقے میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں میانمار، مالدیپ، انگولا، لکسمبرگ، نیوزی لینڈ اور سلطنت آف لیوتھو کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کو کاغذات تقرر پیش کئے۔ کاغذات تقرر وصول کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں متعلقہ ممالک کے ترانے اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اسناد تقرر پیش کئے جانے بعد تمام سفیروں اور ہائی کمشنروں نے صدر سے الگ الگ ملاقات کی۔ صدر نے سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران نئے سفیر اور ہائی کمشنر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر/ ملاقاتیں

مزیدخبریں