بنچ اور بار لازم و ملزوم، دونوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ملکر کوشش کرنا چاہئے چیف جسٹس کی راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ بنچ اور بار ایک ہی نظام کے دو نا گزیر اورایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم  حصے ہیں  اور  انصاف کی فراہمی کے  عمل کی بہتری کیلئے دونوں کو مل کر کوشش کر نی چاہئے۔ وہ   راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے  صدر شفقت علی بھٹی نے قیاد ت میں چیف جسٹس سے ملاقات  کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے چیف جسٹس کو وکلاء کو انصاف کی فراہمی کے عمل میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے وکلاء کو ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
چیف جسٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...