افغانستان میں بین الاقوامی فوج کا مشن ناکام ہو گیا: روس

ماسکو (اے پی پی) اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالی چرکین نے کہا ہے کہ افغانستان میں بین الاقوامی افواج کا مشن ناکام ہو گیا ہے، ملک کے حالات  غیرمستحکم ہیں لیکن اس کے باوجود غیرملکی افواج واپس بلائے جانے کا منصوبہ ہے۔یہ بات انہوں  نے پریس کانفرنس سے خطاب میںکہی۔ کہ افغانستان میں متعین غیرملکی افواج یعنی ایساف کی کمان کو اپنے مشن کے نتائج سے متعلق رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کرنی چاہئے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ افغان عوام کو مدد دینے اور ملک کے حالات میں بہتری لانے کے طریقوں پر غور کرے، چرکین کے مطابق روس کو خدشہ ہے کہ بین الاقوامی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں حالات خراب تر ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...