راولپنڈی (آئی این پی ) 1993ء میں صومالیہ میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی جوانوں کی یاد میں پاکستانی پیس کیپر ڈے منایا گیا۔ 1993ء میں امن مشن کے دوران صومالیہ میں 24 پاکستانی شہید ہوئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو پاکستانی پیس کیپر ڈے منایا گیا1993میں اسی دن 24پاکستانی جوان امن مشن کے دوران صومالیہ میں شہید ہو گئے تھے ۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطابق دن کے دوران یہ سب سے زیادہ شہادتیں تھیں اور امن مشن کے دوران اب تک 139پاکستانی جوان اپنی جانوں کا نظرانہ دے چکے ہیں۔