وزیراعظم نے غریب ترین افراد کیلئے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نواز شریف نے غریب ترین افراد کیلئے نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم کی منظوری دیدی۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں 10 کروڑ افراد کیلئے مرحلہ وار ہیلتھ انشورنس پروگرام اجراء کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ مریم نواز نے سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ لوگوں کو صحت کے تحفظ کی فراہمی کا واحد راستہ ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سکیم ہے جس نے شکایات کے حل پر مبنی نظام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے غریب ترین لوگوں کے لئے سماجی تحفظ کا نظام متعارف کرایا ہے۔ اس پروگرام کے نتیجہ میں ملک کے محروم طبقات کو نہ صرف بلامعاوضہ صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی بلکہ پاکستان بھر میں جدید ہیلتھ انفراسٹرکچر کو ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سکیم پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے گی اور اس سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں اور وہ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب کے سبکدوش سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے میں سعودی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کی خدمات کے اعتراف میں قائداعظم میڈل دینے کی بھی سفارش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...