سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے انڈر 14ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا سنگل ٹائٹل بھی جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے بین الصوبائی انڈر 14بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سنگل کا فائنل بھی جیت لیا ۔ فیضان ظہور نے سندھ کے مہدی رضا کو شکست دے دی۔میچ کا سکور 11-8،11-6،11-9رہا۔ فیضان ظہورپورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے اور 15000 روپے کیش انعام بھی دیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کی کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے رنگ ہیں پورے پاکستان میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کا ٹیلنٹ آج پاکستان میںنمایاںہے ایک وقت آئے گا ہمارے یہ کھلاڑی پوری دنیا میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوائیںگے۔ عثمان انور نے خصوصی طور پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑی فیضان ظہور کی کارکردگی کو سراہا۔ فیضان ظہور جیسے کھلاڑی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ا ور میں امید کرتا ہوں کے فیضان اور علی محبوب جیسے قابل کھلاڑی مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سندھ اور دوسری ٹیموں کی کار کردگی کو بھی سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...