خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) خیرپور میں کوٹ ڈیجی کے قریب منی ٹرک اور وین کے تصادم سے 7افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر وین رانی پور سے سکھر جا رہی تھی۔ حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
خیرپور کے قریب منی ٹرک اور وین میں تصادم، 7افراد جاں بحق، 10 زخمی
Jun 06, 2014