بیرون ملک اثاثے: ہائیکورٹ نے نوازشریف عمران، بلاول، چودھری برادران، میاں منشا سمیت60 شخصیات کے ناموں کی اشاعت کیلئے اشتہار اخبارات کو بھجوانے کا حکم دیدیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثوںکے کیس میں عدلتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر میاں نوازشریف، عمران خان، بلاول بھٹو زرداری، چوہدری برادران اور میاں منشا سمیت 60 شخصیات کے نام اخبارات شتہار میں شامل کرنے کیلئے مسودہ مختلف اخبارات کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والی شخصیات کو اخبار اشتہار کے ذریعے مطلع کرنے کاحکم دے رکھا تھا جس پر عمل درآمد کراتے ہوئے رجسٹرار آفس نے وزیراعظم نوازشریف،چوہدری نثار ، شاہد خاقان عباسی، فریال تالپور، پرویز مشرف، کلثوم نواز، حسین نواز، عمران خان، مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہی، جہانگیر ترین، اسحاق ڈار، بابر اعوان، اعتزازاحسن، عاصمہ جہانگیر، حمزہ شہباز، نجم سیٹھی، سردار ایاز صادق، رحمان ملک، جاوید ہاشمی، شریف الدین پیرزادہ، فیصل صالح حیات، غلام مصطفٰی کھر، یوسف رضا گیلانی، فاروق ستار، وسیم سجاد، میاں منشا، سابق چیف جسٹس خواجہ شریف، ہمایوں اختر خان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری سمیت 60شخصیات کے نام اخبار اشتہار میں شامل کرنے کیلئے مسودہ اخبارات کو بھجوادیا گیا ہے اشتہار میں میں لکھا گیا ہے کہ یہ شخصیات اس کیس میں اصالتاً یا وکالتاً ہر صورت عدالت میں جواب جمع کرائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدالت اس کیس میں ان کی غیر موجودگی میں کارروائی جاری رکھے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...