اسلام آباد (آئی این پی) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایک سال کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ روشن پاکستان کے سفر کا آغاز ہو گیا منزل اب دور نہیں۔ وزیراعظم کا مودی کی والدہ کے لئے ساڑھی کا تحفہ دونوں ممالک کے لئے خوش آئند ثابت ہو گا۔ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ان کی فرسٹ ویمن بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے لئے استفادہ کرنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔ اس سلسلے میں تفصیلات کا تبادلہ جلد کیا جائے گا۔