لندن(آن لائن) سربراہان مملکت کی گونا گوں مصروفیات کا تصور کرتے ہی خیال آتا ہے کہ انہیں غیر ضروری مشاغل سے کم ہی فرصت میسر آتی ہو گی کہ وہ غیر اہم امور پر توجہ دے سکیں۔گوکہ ورزش جسمانی صحت کے لیے ناگزیر ہے مگر اس کے لیے بہت کم لوگ وقت نکال پاتے ہیں۔ اس کے باوجود اوباما نے اپنے دورہ یورپ کے دوران ہوٹل کے جم میں 30منٹ ویٹ لفٹنگ کر کے یہ ثابت کیا کہ 52سال کی عمر میں یہی ان کی 'صحت' کا راز ہے۔ پولش اخبار "فیکٹ" نے بھی اوباما کی جم میں ویٹ لفٹنگ کی تصاویر کے ساتھ ایک رپورٹ شائع کی ہے۔