خانقاہ ڈوگراں: بجلی کے گرے تار کو چھونے سے محنت کش زندہ جل گیا

Jun 06, 2015

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) نواحی علاقے ڈیرہ گڈگور میں بجلی کے تار گرنے سے مزدور زندہ جل گیا۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ تار تین دن سے گرے ہوئے تھے مگر اطلاع کے باوجود واپڈا حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا جسکی وجہ سے کھیتوں میں مزدوری کے لئے جانے والا محنت کش 70سالہ محمد اشرف مین لائن کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاخ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ تاروں کو چھوتے ہی اشرف کے جسم میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والی گدھا گاڑی بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی اشرف کی نعش گھر پہنچنے پر صف ماتم بچھ گئی۔ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اس مجرمانہ غفلت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں