پشاور (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے یوتھ ڈے کے موقع پر امن کے لئے عالمی نوبل یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے نیشنل پیس یوتھ ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ ’’ملالہ نیشنل پیس یوتھ ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل نوجوانوں کو دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ہر سال 12 اگست کو ملالہ نیشنل پیس یوتھ ایوارڈ دئیے جائینگے۔ 12 اگست کو یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خیبر پی کے حکومت نے وفاق اور تینوں صوبوں کی نسبت پہلی مرتبہ ایوارز کے اجرا کی منظوری دی ہے ۔ مختلف صوبائی محکموں سے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل نوجوانوں کے ناموں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہے۔